ہومیوپیتھی کیا ہے؟ What is Homeopathy?

 ہومیوپیتھی کیا ہے؟ 




 ہومیوپیتھی ایک قدرتی شفا بخش آرٹ ہے جوکہ اردو کے ایک مقولے "لوہا لوہے  کو کاٹتا ہے" پر مبنی ہے۔ اس کا مطلب یہ  ہے کہ ہومیوپیتھی مرض کا علاج بالمثل دوا ہی سے کرتی ہے۔  صحت یاب ہونے کا یہ حیرت انگیز اور قدرتی طریقہ ڈاکٹر سموئل ہاہنمن نے دریافت کیا۔ ڈاکٹر سموئل ہاہنمن نے کئی تجربوں کے بعد دریافت کیا کہ وہ علاج بہترین نتائج دیتے ہیں جو ایسے مادے سے اخذ ہوتے ہیں جو مریض کی بیماری کی طرح علامات پیدا کرتے ہیں جب وہ خام حالت میں استعمال ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک عنصر جو سر درد پیدا کرتا ہے اس کا استعمال سر درد کے علاج کے کیا جاسکتا ہے جب وہ دوایئ بنا کر استعمال کیا جائے۔




   ہومیوپیتھی علاج ایلوپیتھک طریقہ علاج سے بالکل مختلف ہے اور مریضوں کی علامات پر مبنی ہے۔ اس تناظر میں ، ڈاکٹرہاہنمن مین کا کہنا ہے کہ "ہومیوپیتھی مریض کا علاج کرتی ہے نہ کہ مرض کا"۔

    آرگینن آف میڈیسن میں ایک جگہ آپ لکھتے ہے "اگرمرض کے تمام علامات کا خاتمہ ہوجائے تو ، بیماری خود بخود ہمیشہ کیٖٖٖٖلےَ اورمستقل طور پر ہی ٹھیک ہوجاتی ہے"۔

    ڈاکٹر کینٹ (ہومیوپیتھ) کے مطابق،  ایک ہومیوپیتھ کو درج ذیل ترتیب میں مریض کی علامات کو نوٹ کرنا چاہئے۔

دماغ کی علامات 



سر کی علامات



 آنکھوں کی علامات



منہ کی علامات



 پیٹ کی علامات



 پاخانہ کی علامات



پیشاب کی علامات



مردانہ علامات



 زنانہ علامات



سانس کی علامات


 کمر کے علامات


ھا تھوں اور پاوَں کی علامات.



تبصرے